ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / بشارالاسد پر جان قربان کرنے والوں کے لواحقین کو9 ڈالر کی امداد حقیر امدادی پیکیج بشارالاسد کے مقرب شخص کی طرف پیش

بشارالاسد پر جان قربان کرنے والوں کے لواحقین کو9 ڈالر کی امداد حقیر امدادی پیکیج بشارالاسد کے مقرب شخص کی طرف پیش

Thu, 25 May 2017 18:56:17  SO Admin   S.O. News Service

دمشق،25مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شام کے صدر بشارالاسد کے ایک قریبی ساتھ رامی مخلوف کی زیرقیادت قائم کردہ ’البستان‘ نامی تنظیم نے صدر اسد کیدفاع میں لڑتے ہوئے ہلاک ہونے والے فوجیوں اور دیگر عناصر کے یتیم بچوں کے لیے 5000 لیرہ امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 9 ڈالر سے زیادہ نہیں۔خیال رہے کہ’البستان‘ نامی تنظیم پر امریکا نے 16 مئی کو نئی پابندیاں عاید کی تھیں۔’البستان آرگنائزیشن‘ کی طرف سے 20 مئی کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود تنظیم متاثرین کی معاونت جاری رکھے گی۔’البستان‘ تنظیم کی طرف سے بشارالاسد پراپنی جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کے یتیم بچوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کے لیے صرف نو ڈالر کی حقیر امداد پر سخت مایوسی پائی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر امدادی پیکج کا مذاق اڑائے جانے پر تنظیم کے چیئرمین علی محفوظ کو وضاحتی بیان دینا پڑا جس میں ان کا کہنا ہے کہ مقتولین کے بچوں اور زخمیوں کے لیے یہ امداد پہلی بار نہیں دی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ رامی مخلوف کا شمار شام کے صدر بشارالاسد کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ وہ کئی سال تک ’البستان‘ آرگنائزیشن کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔ رشتے میں مخلوف بشارالاسد کے خالہ زاد ہیں۔سنہ 2008ء میں امریکا نے رامی مخلوف کو بلیک لسٹ کرتیہوئے ان پر اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں۔ ان پر کرپشن اور بشارالاسد کی حکومت کے ساتھ مل کر شام کے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی عاید کیا گیا تھا۔
 


Share: